A meeting held under the chairmanship of the Senior Member Board of Revenue (SMBR), attended by World Bank officials and key stakeholders.

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ورلڈ بینک کے حکام اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ضم شدہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کمپلیکسز کے لیے اراضی کے حصول اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنا تھا۔

منصوبے کی اہم جھلکیاں (ADP No. 139/210537) اس میگا پروجیکٹ کا کل تخمینہ 3,802.120 ملین روپے ہے. اب تک منصوبے پر مجموعی طور پر 697.2175 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں. رواں مالی سال کے لیے 150.000 ملین روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے.

ضلع خیبر (شاکس)، باڑہ، جنوبی و شمالی وزیرستان، کرم اور دیگر ریجنز میں کمپلیکسز کے لیے سیکشن 4 کے تحت اراضی کی خریداری اور فنڈز کے بقایاجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

  • Post category:General News