Launch of E-Vendor Module for Issuance of E-Stamp Papers on White Paper (Bannu, D.I.Khan, Kohat, Abbottabad and Charsadda)

Launch of E-Vendor Module for Issuance of E-Stamp Papers on White Paper (Bannu, D.I.Khan, Kohat, Abbottabad and Charsadda)

Peshawar, 09 Feb 2026 –

سفید کاغذ پر ای۔اسٹامپ پیپرز کے اجرا کیلئے ای۔وینڈر ماڈیول کا اجراء (بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور چارسدہ)

حکومتِ خیبر پختونخوا نے عوامی سہولت، شفافیت کے فروغ اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے ای۔اسٹامپنگ سسٹم کے تحت ای۔وینڈر ماڈیول کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے، جس کے ذریعے سفید کاغذ پر ای۔اسٹامپ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔

یہ نظام جدید QR کوڈ پر مبنی تصدیق اور مقررہ سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہے۔ اس اقدام کے تحت مجاز اسٹامپ فروشندگان (ای۔وینڈرز) کے ذریعے درج ذیل اضلاع میں مقررہ تاریخوں سے ای۔اسٹامپ پیپرز کی فراہمی شروع کی جا رہی ہے:

ضلع بنوں — 11 فروری 2026
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان — 13 فروری 2026
ضلع کوہاٹ — 13 فروری 2026
ضلع ایبٹ آباد — 17 فروری 2026
ضلع چارسدہ — 19 فروری 2026

اس اقدام کے تحت ای۔وینڈرز، ای۔اسٹامپنگ سسٹم کے ذریعے 150 روپے سے 500 روپے تک کے مختلف مالیت کے ای۔اسٹامپ پیپرز جاری کریں گے۔ اسٹامپ ڈیوٹی اور دیگر واجب الادا سرکاری محصولات کی ادائیگی PSID پر مبنی الیکٹرانک ادائیگی کے ذریعے کی جائے گی، جس سے شفافیت، تصدیق اور جعلسازی کے امکانات کا مؤثر خاتمہ ممکن ہوگا۔

ای۔وینڈر ماڈیول کے ذریعے جاری کردہ ای۔اسٹامپ پیپرز، سسٹم ویریفکیشن اور QR کوڈ تصدیق کے بعد تمام قانونی، رجسٹریشن اور عدالتی مقاصد کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول اور مؤثر ہوں گے۔
یہ سہولت انتظامی تیاری اور سسٹم دستیابی کے تحت مرحلہ وار بنیادوں پر خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔

اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا، جناب عامر سلطان ترین نے کہا کہ ای۔وینڈر ماڈیول کا اجراء صوبے کے ڈیجیٹل اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

مزید برآں، ممبر (سیٹلمنٹ اینڈ کنسولیڈیشن، ٹیکسز)، جناب سید عبدالغفور شاہ نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈیول گورننس کو مضبوط بنانے، جعلسازی کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ و قابلِ اعتماد اسٹامپ پیپر سہولت فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

عطا ء الرحمٰن
پراجیکٹ ڈائریکٹر