Inauguration of SDC Haripur by Minister Revenue and Estate Qalandar khan lodhi.
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی ممکن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا ریے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب قلندر خان لودھی صوبائی وزیر مال نے سروس ڈلیوری سنٹر ہری پور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا. صوبائی وزیر مال کو سروسز ڈیلیوری سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں متعلقہ آفیسرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جدید سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے خدمات کی بروقت فراہمی کا نظام مزید آسان بنایا جائے جس سے سروسز کی فراہمی بروقت ہوگی. سروسز ڈیلیوری سنٹر کے دورے کے موقع پر وزیر مال کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر برائے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن, ڈپٹی کمشنر ہری پور, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور, سسٹمز لمیٹڈ کے آفیشلز بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی آسان بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے. انہوں نے مزید کہا، کہ سروسز ڈیلیوری سنٹر کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں تاکہ اس کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے.