Inauguration of SDC Alpuri Shangla
شانگلہ ۔صوبائی وزیر برائے محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی اور وزیر برائے ریونیو قلندر لودھی نے الپوری شانگلہ میں سروس ڈیلیوری سنٹر/کمپیوٹرائزیشن بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ سروس ڈیلیوری سنٹر نے سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمان، صدر وقاراحمدخان ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیض الرحمن، حبیب الرحمن اور پارٹی ضلعی لیڈرشپ بھی ہمراہ موجود تھے – شانگلہ: اس جدید دور میں علاقے میں سروس ڈیلیوری سنٹر کا آغاز ایک اہم اقدام ہے، کسی بھی وقت ہر صورت میں علاقے کے لوگوں کو سروسز میسر ہونگی ، سروس ڈیلیوری سنٹرز کا دائرہ کار شانگلہ کے تمام تحصیلوں تک پھیلایا گیا ہے ۔ شانگلہ: صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی اور قلندر لودھی نے سروس ڈیلیوری سنٹرز کے مختتلف حصوں کا معائنہ کیا۔ شانگلہ: ڈپٹی ڈائریکٹر فیض الرحمن نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں بریفنگ دی ۔آخر میں صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی اور قلندر لودھی نے بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت انتظامیہ کے اہلکاروں کو توصیفی سرٹیفکیٹ دی اور ان خراج تحسین پیش کیا –